Thursday, April 25, 2024

وزیراعظم کے دورے کا شیڈول ایک بار پھر تبدیل ، اب کل کراچی جائیں گے

وزیراعظم کے دورے کا شیڈول ایک بار پھر تبدیل ، اب کل کراچی جائیں گے
September 4, 2020
 اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان کے دورے کا شیڈول ایک بار پھر تبدیل ہو گیا۔ وزیراعظم اب کل کراچی جائیں گے۔ گزشتہ روز عمران خان کا "کراچی ٹرانسفارمیشن پلان" سے متعلق اجلاس سے خطاب میں کہنا تھا کہ کراچی کے عوام کو صاف پانی کی فراہمی، سیورج، نالوں کی صفائی اور ٹرانسپورٹ کے حوالے سے مسائل ہیں۔ بدقسمتی سے ماضی میں ان مسائل کے  مستقل بنیادوں پر حل کو نظر انداز کیا جاتا رہا۔ حالیہ بارشوں نے انتظامی ڈھانچے کے مسائل کے ساتھ عوام کو تحاشہ مسائل سے دوچار کیا ہے۔ کراچی کے مسائل کی سب سے بڑی وجہ انتظامی اختیارات کا منتقسم ہونا رہا ہے جس کی وفاقی  اور صوبائی حکومت کی جانب سے اس کی نشاندہی کی جاتی رہی ہے۔ وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ وفاقی حکومت کو کراچی کے مسائل کا مکمل ادراک ہے۔ کراچی ٹرانسفارمیشن منصوبے کی کامیابی کے لیے ضروری ہے کہ بااختیار موثر نظام تشکیل دیا جائے۔ حالات کا تقاضا ہے کہ واٹر سپلائی اسکیم ، سیوریج ٹریٹمنٹ اینڈ ڈسپوزل، سالڈ ویسٹ منیجمنٹ اور بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی سے متعلق اختیارات ایک بااختیار ایڈمنسٹریٹر کو تفویض کیے جائیں۔