Tuesday, April 16, 2024

وزیراعظم کے دورے سے پاک، امریکا تعلقات کا نیا باب کھلا ، شاہ محمود قریشی

وزیراعظم کے دورے سے پاک، امریکا تعلقات کا نیا باب کھلا ، شاہ محمود قریشی
July 26, 2019
 اسلام آباد (92 نیوز) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے وزیراعظم کے دورہ امریکا پر کہا وزیراعظم عمران خان کے دورے سے پاک، امریکا تعلقات کا نیا باب کھلا ۔ واشنگٹن میں ہمارے دوستوں نے انتھک کاوشیں کیں۔ شاہ محمود قریشی نے اپنے ٹویٹ میں کہا وزیراعظم کے کامیاب دورے پر دفتر خارجہ حکام ستائش کے مستحق ہیں۔ واشنگٹن میں ہمارے دوستوں نے انتھک کاوشیں کیں۔ https://twitter.com/SMQureshiPTI/status/1154756356676706305 پاک، امریکا تعلقات کا کامیاب ازسرنو آغاز پرعزم کاوشوں کا مظہر ہے۔ قبل ازیں واشنگٹن میں پریس بریفنگ کے دوران وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی  نے بتایا تھا کہ عمران ٹرمپ ملاقات تین گھنٹے جاری رہی ، بڑی اچھی اور کھل کر گفتگو  ہوئی ۔ امریکی صدر دفاعی اور سکیورٹی تعاون پھر سے بڑھانے پر آمادہ ہیں ۔ وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ بھارت میں صف ماتم بچھ چکی ہے، مسئلہ کشمیر حل ہونا چاہیے، ہم امن کے داعی ہیں، دو ایٹمی قوتیں تباہی مول نہیں لے سکتیں، بیٹھیں اور مل بیٹھ کر بات چیت کریں۔