Wednesday, April 24, 2024

وزیراعظم کے دورہ ملائیشیا کا اعلامیہ جاری

وزیراعظم کے دورہ ملائیشیا کا اعلامیہ جاری
February 5, 2020
 اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان کے دورہ ملائیشیا کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا۔ اعلامیے کے مطابق پاک ملائیشیا اعلیٰ سطح کے رابطے اور تمام شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔ اعلامیہ کے مطابق 2007 میں پاک ملائیشیا اقتصادی پارٹنرشپ کے لیے قائم کمیٹی کا اجلاس بلانے پراتفاق کیا گیا۔ دفاعی شعبے پر جوائنٹ کمیٹی کا اجلاس راولپنڈی میں بلانے کا فیصلہ کیا گیا۔ مشترکہ اعلامیہ میں کہا گیا کہ دونوں ممالک پارلیمانی ڈپلومیسی جاری رکھیں گے۔ ملائیشین پارلیمنٹ کے ڈپٹی اسپیکروفد کے ہمراہ جولائی میں پاکستان کا دورہ کریں گے۔ ملائیشین پارلیمنٹ کے اسپیکر وفد کے ہمراہ اکتوبر میں پاکستان کا دورہ کریں گے۔ دونوں ممالک میں تجارت کے فروغ کے لیے پاک ملائیشیا گیٹ وے کے طور پر کام کریں گے۔ اعلامیہ کے مطابق پاکستان اور ملائیشیا ہیوی انڈسٹریز میں ایک دوسرے سے تعاون کو فروغ دینگے۔ پاکستان اور ملائیشیا حلال فوڈ کے کاروبار میں ایک دوسرے کو ادارہ جاتی خدمات فراہم کریں گے۔ پاکستان اور ملائیشیا سیاحتی شعبے میں سرمایہ کاری کے لیے ایک دوسرے سے تعاون کریں گے۔ دونوں ممالک کے درمیان تعلیمی شعبے میں جاری تعاون کو وسعت دی جائے گی۔ اعلامیہ میں کہا گیا کہ قابل تجدید توانائی، قدرتی وسائل، ایرواسپیس اور ایروناٹیکل کے شعبے میں تعاون کے فروغ پراتفاق، ڈیجیٹل ٹیکنالوجی، آرٹیفیشل انٹیلی جنس اور ای کامرس کے شعبے میں بھی تعاون بڑھایا جائے گا۔ پاکستان اور ملائیشیا اپنے اپنے چیمبرآف کامرس کو دو طرفہ تجارت اور سرمایہ کاری میں تعاون فراہم کریں گے۔ لاہور سے کوالالمپور کے لیے پی آئی اے کی براہ راست پروازیں شروع کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔