Thursday, April 25, 2024

وزیراعظم کے خلاف نفرت انگیز تقریر کا مقدمہ درج ہونا چاہیے، مریم اورنگزیب

وزیراعظم کے خلاف نفرت انگیز تقریر کا مقدمہ درج ہونا چاہیے، مریم اورنگزیب
November 22, 2019
اسلام آباد (92 نیوز) ترجمان ن لیگ مریم اورنگزیب نے مطالبہ کیا کہ وزیراعظم کے خلاف نفرت انگیز تقریر کامقدمہ درج ہونا چاہیے۔ وزیراعظم عمران خان کے خطاب پر ترجمان مسلم لیگ ن کا سخت ردعمل سامنے آیا۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان نواز شریف اور شہباز شریف کے حسد میں مبتلا ہیں۔ اشتعال انگیزی اور نفرت انگیز تقاریر پر عمران خان کیخلاف مقدمہ ہونا چاہیے۔ مریم اورنگزیب کا کہنا تھا عمران خان حسد بھری تقریر کی بجائے کارکردگی دکھائیں۔ جن منصوبوں پر تختیاں لگا رہے ہیں وہ سب ن لیگ کے ہیں۔ آج کہہ رہے ہیں کرنٹ اکاؤنٹ ڈیفیسٹ ختم ہو گیا، ایک سال ہو گیا عمران خان کا کوئی ایک منصوبہ بتا دیں۔ ان سے ایک میگا واٹ بجلی نہیں بنی، کوئی ایک سڑک بنی ہوئی دکھا دیں۔ ادھر احسن اقبال نے کہا عمران خان نے ایئر ایمبولینس کا وہ حصہ دیکھا جو دیکھنا چاہتے تھے، دوسرا حصہ دانستہ کر نظر انداز کیا۔ عمران خان نواز شریف فوبیا سے نکل آئیں، کام کریں یا عوام پر رحم کھائیں۔ ملک ان کی جہالت، ناتجربہ کاری اور جھوٹ کا خمیازہ بھگت رہا ہے۔ دوسری طرف سراج الحق نے کہا عمران خان خود کنفیوز آدمی ہے، اس نے پورے ملک کو بھی کنفیوز کر دیا۔ حکومت کی کارکردگی یہی رہی تو وہ دن دور نہیں جب وزیر اعظم کہیں گے مجھے کیوں نکالا؟ موجودہ حکمرانوں کا ٹھکانہ بھی جیل میں نظر آرہا ہے۔