Monday, September 16, 2024

وزیراعظم کے خاندان کی طرف سے بنایا گیا کوئی بھی کمیشن قبول نہیں کرینگے: عمران خان

وزیراعظم کے خاندان کی طرف سے بنایا گیا کوئی بھی کمیشن قبول نہیں کرینگے: عمران خان
April 19, 2016
اسلام آباد(92نیوز)عمران خان کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم کے خاندان  کی طرف سے بنایا گیا کوئی بھی کمیشن قبول نہیں کریں گی۔ اپوزیشن نے ساتھ نہ بھی دیا توبھی تحریک پاناما لیکس کے معاملے سے پیچھے نہیں ہٹے گی۔ تفصیلات کےمطابق لندن سے واپسی پر چیئرمین  تحریک انصاف عمران خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم کی بیٹی ایک کمیشن  تشکیل دے رہی ہیں  جو کسی  صورت  قبول نہیں کرینگے۔ پانامہ لیکس کے معاملے پر چیف جسٹس کی سربراہی میں کمیشن بنایا جائے۔ تحریک انصاف کی آرگنائزنگ کمیٹی کا اجلاس عمران خان کی صدارت میں بنی گالہ میں ہوا، اجلاس میں اسد عمر، غلام سرور خان اورنعیم الحق سمیت اہم پارٹی رہنما شریک ہوئے،عمران خان کا کہنا تھا کہ کوئی پارٹی ساتھ دے نہ دے پاناما لیکس کے معاملے پر پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ اجلاس کے بعد ترجمان تحریک انصاف نعیم الحق نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ سالگرہ تقریب میں ملک بھر  سے لوگ شریک ہوں گے ، تحریک انصاف چیف جسٹس سپریم کورٹ کی سربراہی میں کمیشن کے قیام کے مطالبے پر قائم ہے۔ عمران خان نے پارٹی ورکرز کو یوم تاسیس کے حوالے سے مہم تیز کرنے اورآگاہی کیمپس لگانے کی ہدایت بھی دے دی ہے،اور ساتھ ہی ارکان  اسمبلی کو بھی متحرک ہونے کا حکم دیا گیا ہے۔