Monday, May 13, 2024

وزیراعظم کے جنرل اسمبلی خطاب پر قوم کو فخر ہے، وزیر داخلہ

وزیراعظم کے جنرل اسمبلی خطاب پر قوم کو فخر ہے، وزیر داخلہ
September 27, 2019
اسلام آباد (92 نیوز) وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ نے کہا کہ وزیراعظم کے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں خطاب پرآج پوری پاکستانی قوم کوفخر ہے کہ انہوں نے عمران خان جیسے سچے لیڈر کو چنا، دنیا کو آج یہ پیغام گیا ہے کہ پاکستان کسی صورت بھی کشمیر پر اپنے موقف سے پیچھے نہیں ہٹے گا۔ اعجاز احمد شاہ نے کہا کہ عمران خان نے بھارت کا گھنائونا چہرہ دنیا کے سامنے رکھ دیا، گزشتہ کئی سالوں میں عمران خان پاکستان کے پہلے ایسے لیڈر ہیں جنہوں نے نہ صرف پاکستان بلکہ اسلام کی بھی نما ئندگی کی۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے عالمی رہنماﺅں سے کہا کہ ماحولیاتی اور معاشی مسائل پر نظر ثانی کریں، انہوں نے عالمی برادری کو ایک ذمہ دار لیڈر اور درست سمت میں گامزن ہونے کا یقین دلایا۔ آج کشمیری بھائیوں کو اس بات کا یقین ہو گیا کہ ہم ہر صورت ان کے ساتھ کھڑے ہیں، کشمیر کے حق کے لئے ہر حد تک جائینگے۔