Monday, September 16, 2024

وزیراعظم کے بیٹے جس چیز کو ہاتھ لگائیں سونا بن جاتی ہے: شیخ رشید

وزیراعظم کے بیٹے جس چیز کو ہاتھ لگائیں سونا بن جاتی ہے: شیخ رشید
August 6, 2016
اسلام آباد(92نیوز)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ وزیراعظم کے بیٹوں میں کیا کمال ہے جس چیز کو ہاتھ لگائیں سونا بن جاتی ہے۔ عوامی تحریک کی تحریک قصاص ریلی سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ  ملک کے نوجوان محنت کرتے کرتے مر گئے لیکن  نوکریاں صرف گینگ آف فائیو کے بچوں کیلئے ہیں ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اب اس ظالم اورقاتل حکومت کے دن گنے جاچکے ہیں ۔