Friday, March 29, 2024

وزیراعظم کے بھانجے حسان نیازی نے مجھ سے بد تمیزی کی ، نائب کورٹ اسلام آباد کاالزام

وزیراعظم کے بھانجے حسان نیازی نے مجھ سے بد تمیزی کی ، نائب کورٹ اسلام آباد کاالزام
November 26, 2018
اسلام آباد ( 92 نیوز ) اسلام آباد میں نائب کورٹ ممتاز علی نے وزیر اعظم عمران خان کے بھانجے حسان علی پر بد تمیزی کرنے کا الزام عائد کر دیا۔ فیصل رضا عابدی کا انٹرویو نشر کرنے والی ویب سائٹ کے مالک کی طرف سے حسان نیازی کو وکیل مقرر کیا گیا۔ ہنس مسرور کے بھائی نے کہا کہ حسان نیازی کسی بھی سماعت میں پیش نہیں ہوئے ، حسان نیازی کی عدم پیشی پر فاضل جج نے گزشتہ سماعت پر سخت برہمی کا اظہار بھی کیا۔ حسان نیازی کی کیس میں عدم دلچسپی کے باعث نیا وکیل مقرر کیا تو وہ طیش میں آگئے، انسداد دہشتگردی عدالت میں نئے وکیل نے پیش ہوکر بھائی کی ضمانت کرائی تو بھی حسان نیازی نے بدتمیزی کی۔ حسان نیازی جوڈیشل کمپلیکس پہنچے تو ایف آئی اے کے نائب کورٹ سے بدتمیزی کرتے ہوئے انھیں گالیاں دیں تھپڑ اور گھونسوں کوبارش کردی ۔ تشدد کا نشانہ  بننے والےایف آئی اے کے نائب کورٹ ممتاز علی نے میڈیا کو بتایا کہ وہ عدالت میں آن ڈیوٹی تھے اور اس دوران  حسان نیازی  نے انھیں گالیاں دیں اور تھپڑرسید کیے۔ دوسری جانب ایف آئی اے اہلکار نے  حسان نیازی کے خلاف  تھانہ رمنا میں درخواست بھی دے دی۔ ادھر  92 نیوزی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے حسان نیازی کا کہنا ہے کہ نائب قاصد پر تشدد نہیں کیا ، نائب قاصد نے میرے موکل کو وکیل تبدیل کرنے کا مشورہ دیتا تھا، میں مقدمہ انسانی ہمدردی اور بلا معاوضہ لڑرہا تھا۔