Thursday, May 9, 2024

وزیراعظم کے بلاول کو صاحبہ کہنے پر نفیسہ شاہ نے وزیراعظم سے معافی مانگنے کا مطالبہ کر دیا

وزیراعظم کے بلاول کو صاحبہ کہنے پر نفیسہ شاہ نے وزیراعظم سے معافی مانگنے کا مطالبہ کر دیا
April 25, 2019

 اسلام اباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان کا بلاول بھٹو کو صاحبہ کہنے پر اپوزیشن خواتین کا قومی اسمبلی میں احتجاج ہوا۔ نفیسہ شاہ نے عمران خان سے معافی مانگنے کا مطالبہ کردیا۔

 نفیسہ شاہ نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا بلاول بھٹو زرداری کو صاحبہ کہنا ان کی تذلیل نہیں خواتین کی تذلیل ہے۔

 انہوں نے کہا کہ عمران خان نے اپنے الفاظ واپس نہ لئے تو یہ کہنے پر مجبور ہوں گے یہ ہمارے وزیراعظم نہیں اور ایوان میں گو عمران گو کے نعرے لگیں گے۔

 قبل ازیں قومی اسمبلی اجلاس میں جاری وقفہ سوالات کے بعد پیپلزپارٹی کے ارکان نشستوں پر کھڑے ہوگئے۔ نکتہ اعتراض پر بات کرنے کا موقع دینے کا مطالبہ کیا۔ قومی اسمبلی کے ہنگامہ خیز اجلاس کے دوران انتخابات ایکٹ 2017 میں مزید ترمیم بل کی منظوری دے دی گئی۔