Thursday, April 25, 2024

وزیراعظم کے ایگزیکٹو اختیار کو پارلیمنٹ میں بھجوایا گیا ہے ، فردوس عاشق اعوان

وزیراعظم کے ایگزیکٹو اختیار کو پارلیمنٹ میں بھجوایا گیا ہے ، فردوس عاشق اعوان
January 2, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) معاون خصوصی وزیر اعظم فردوس عاشق اعوان نے کہا آرمی چیف کی مدت سے متعلق وزیراعظم کے ایگزیکٹو اختیار کو پارلیمنٹ میں بھجوایا گیا ہے۔ اہم قومی مسئلہ امید ہے حل ہو جائے گا اور پارلیمنٹ کلیدی کردار ادا کرے گی۔ اسلام آباد میں اوورسیز پاکستانیز کی جانب سے کیب سروس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ اہم قومی مسئلے پر پارلیمنٹ سے رجوع کیا ہے۔ اپوزیشن بھی قومی سلامتی کی اتنی ہی ضامن ہیں جتنی حکومت۔ اداروں کو سیاست زدہ کرنے کا رواج ختم ہونا چاہئیے۔ امید کرتے ہیں آرمی چیف کی توسیع پر اپوزیشن اپنا فرض نبھائے گی۔ فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ دنیا عمران خان کو صاف شفاف قیادت تسلیم کر رہی ہے جس کا عملی نمونہ ابوظہبی کے ولی عہد کا دورہ پاکستان ہے۔ معاون خصوصی نے اوورسیز پاکستانیز کے جذبے کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا پاکستان بدل رہا ہے ، اووسیز پاکستانیز سرمایہ واپس لا رہے ہیں ، یہ سال امید ، ریلیف اور پسے ہوئے طبقات کی ترقی کا سال ہے ۔