Wednesday, April 24, 2024

وزیراعظم کے استعفے کا کوئی چانس نہیں، جہانگیر ترین

وزیراعظم کے استعفے کا کوئی چانس نہیں، جہانگیر ترین
October 30, 2019
لودھراں (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان کے استعفے کا کوئی چانس نہیں۔ جہانگیر ترین نے مولانا فضل الرحمان کا نمبر ون مطالبہ مسترد کر دیا، لودھراں میں گفتگو کرتے ہوئے جہانگیرترین نے کہا وزیراعظم کے استعفے کی بات نہ کہیں ہوئی نہ ہی ہو گی۔ تحریک انصاف کے سینئررہنما جہانگیرترین نے صحافی کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کا استعفی دینے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، حکومت لانگ مارچ سے بالکل پریشان نہیں ہے، مارچ مولانا کا جمہوری حق ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ جو تاجران ٹیکس نیٹ میں نہیں ہیں انہیں لایا جائے، تاجر تنظیموں کے عہدیدارن اس بات پر متفق ہیں وقت آگیا کہ تاجر ٹیکس نیٹ میں آئیں۔