Tuesday, April 16, 2024

وزیراعظم کے استعفے تک آزادی مارچ اور تحریک جاری رہے گی ، غفور حیدری

وزیراعظم کے استعفے تک آزادی مارچ اور تحریک جاری رہے گی ، غفور حیدری
November 6, 2019
 اسلام آباد (92 نیوز) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے جنرل سیکرٹری غفور حیدری نے کہا وزیراعظم کے استعفے تک آزادی مارچ اور تحریک جاری رہے گی۔ فضل الرحمٰن کی زیر صدارت جے یو آئی کی مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس ہوا جس میں حکومتی کمیٹی سے مذاکرات پر مشاورت کی گئی۔ اجلاس میں رہبر کمیٹی کی سفارشات پر بھی غور کیا گیا۔ عبدالغفور حیدری نے اس کے بعد سینیٹ اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہا 2018میں الیکشن کا ڈھونگ رچایا گیا اور عمران خان کو قوم پر مسلط کیا گیا۔ سب جماعتوں نے کہا تاریخ میں ایسی بدترین دھاندلی نہیں ہوئی۔ سب جماعتوں نے کہا انتخابات ہمیں قبول نہیں ہیں۔ ہم نے اس بیانیے کو لے کر 15 ملین مارچ کیے۔ مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا آزادی مارچ کو 11 واں روز ہے۔ ایک گملا بھی نہیں ٹوٹا۔ گزشتہ دھرنے میں پارلیمنٹ پر حملہ ہوا۔ وزیراعظم ہاؤس کے شیشے توڑے۔ مولانا عبدالغفور حیدری کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نے سی ڈی اے کو سہولتوں کا کہا، ہمیں کوئی رعایت نہیں چاہیے۔ انہوں نے کہا یہ کہتے ہیں پارلیمنٹ میں بات کریں، سینیٹ کا اجلاس ہی 4 ماہ بعد ہو رہا ہے۔ ہم نے ہمیشہ کرپٹ لوگوں کے احتساب کی بات کی ہے ۔ ایک دو فیملیوں کو پکڑ کر انتقام لیا جا رہا ہے۔ وفاق، پنجاب اور خیبرپختونخوا میں کیسز ہیں،احتساب کیوں نہیں ہو رہا۔