Friday, May 10, 2024

وزیراعظم کی ہدایت پر وزیر ریلوے جائے حادثہ پر پہنچ گئے، امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لیا

وزیراعظم کی ہدایت پر وزیر ریلوے جائے حادثہ پر پہنچ گئے، امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لیا
June 7, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر وزیر ریلوے اعظم سواتی جائے حادثہ پر پہنچ گئے، امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔

اعظم سواتی کا کہنا تھا کہ، حادثے کے ذمہ داروں کو معاف نہیں کیا جائے گا، متاثرہ ٹرینوں کے مسافروں کی بروقت روانگی کے انتظامات کردیئے۔

وزیراعظم عمران خان کا وزیرریلوے اعظم سواتی سے رابطہ ہوا، حادثے سے متعلق دریافت کیا۔ حادثے کی جامع انکوئری اور ریلوے سیفٹی کی خرابیوں کی مکمل تحقیقات کا بھی حکم دیدیا۔