Friday, May 17, 2024

وزیراعظم کی ہدایت پر 16 وزارتوں کو ریڈ لیٹر جاری

وزیراعظم کی ہدایت پر 16 وزارتوں کو ریڈ لیٹر جاری
May 8, 2020
 اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم کی ہدایت پر 16 وزارتوں کو ریڈ لیٹر جاری کر دیا گیا۔ متعلقہ وزارتوں نے آٹھ میں سے  کابینہ کے 5 فیصلوں پرمقررہ وقت تک عملدرآمد نہیں کیا۔ وزیراعظم آفس کی جانب سے دوسری مرتبہ وزارتوں کو ایسا ریڈ لیٹر جاری کیا گیا ہے۔ ریڈ لیٹر میں کہا گیا ہے کہ کابینہ نے متعلقہ وزارتوں سے متعلق 8 فیصلے کیے۔ وزارتوں نے کابینہ کے پانچ فیصلوں پر مقررہ وقت تک عمل درآمد نہیں کیا۔ 16 وزارتوں کو عملدرآمد کیلئے مزید 21 دنوں کی مہلت دیتے ہوئے رپورٹ طلب کر لی گئی۔ وزیراعظم آفس کے مطابق ریڈ لیٹر پر عملدرآمد میں کوتاہی وزارتوں کی کارکردگی رپورٹ میں شامل ہو گی۔ وزیر اعظم نے وزارتوں کی کارکردگی رپورٹ، خالی آسامیوں کا ڈیٹا ایف پی ایس سی کو بھجوانے ، سرکاری ملازمین کے سنیارٹی مسائل کو حل کرنے اور آفسران کی ترقی کا معاملہ نمٹانے کی ذمہ داری سونپی تھی۔ جن وزارتوں کو لیڑ جاری کیا گیا ان میں اطلاعات، فوڈ سکیورٹی، صحت، ریلوے، واٹر اینڈ پاور، داخلہ، مذہبی امور بھی شامل ہیں۔