Thursday, May 9, 2024

وزیراعظم کی ہدایت، حکومتی رابطہ کمیٹی کا متحدہ رہنمائوں سے ملاقات کا فیصلہ

وزیراعظم کی ہدایت، حکومتی رابطہ کمیٹی کا متحدہ رہنمائوں سے ملاقات کا فیصلہ
December 31, 2019
اسلا م آباد (92 نیوز) نمبر آف گیم شروع ہوگئی۔ بلاول بھٹو کی ایم کیوایم کو پیشکش کے بعد پی ٹی آئی حکومت بھی متحرک ہوگئی۔ وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر حکومتی رابطہ کمیٹی نے متحدہ رہنمائوں سے ملاقات کا فیصلہ کرلیا جو رواں ہفتے متوقع ہے۔ پی ٹی آئی حکومت کو گرانے کے لئے جوڑ توڑ شروع ہوگیا۔ بلاول بھٹوزرداری کی ایم کیوایم کو پیشکش نےسیاست میں ہلچل مچادی۔ حکومت نمبر آف گیم میں اپوزیشن کونیچا دکھانے کےلئے متحرک ہوگئی۔ ایم کیوایم کے سات اور مسلم لیگ ق کے پانچ ارکان قومی اسمبلی کی اہمیت بڑھ گئی۔ چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری کی جانب سے ایم کیوایم کو سندھ حکومت میں شامل کرنے اور اہم وزارتیں  دینے کی پیشکش نے سیاست میں نئی ہلچل مچادی۔ بلاول بھٹو کی ایم کیو ایم کو آفر کے بعد حکومت بھی متحرک  ہوگئی ۔ وزیراعظم عمران خان نے حکومتی رابطہ کمیٹی کو ایم کیو ایم سے ملاقات کا گرین سگنل دیدیا۔ ذرائع کے مطابق  حکومتی رابطہ کمیٹی اور ایم کیو ایم کے درمیان ملاقات رواں ہفتے متوقع ہے۔ جہانگیر ترین کی سربراہی میں وفد ایم کیو ایم سے ملاقات کرے گا۔ ملاقات میں ایم کیو ایم کے مطالبات پر بات چیت ہوگی۔ حکومت کی اتحادی جماعت  کے تحفظات کا جائزہ لیا جائے گا۔ متحدہ  کے گمشدہ کارکنان اور فنڈز کے اجرا سے متعلق بھی گفتگو ہوگی۔