Thursday, April 18, 2024

وزیراعظم کی گلگت بلتستان اسمبلی کےسپیکر اور ڈپٹی سپیکر کی بلامقابلہ کامیابی پر مبارکباد

وزیراعظم کی گلگت بلتستان اسمبلی کےسپیکر اور ڈپٹی سپیکر کی بلامقابلہ کامیابی پر مبارکباد
June 26, 2015
اسلام آباد(92نیوز) وزیر اعظم میاں نواز شریف نے گلگت بلتستان اسمبلی میں مسلم لیگ ن کے سپیکراور ڈپٹی سپیکر کی بلامقابلہ کامیابی پر مبارکباد دی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور وزیراعظم نوازشریف نے حافظ حفیظ الرحمان کی بطور وزیراعلی گلگت بلتستان نامزدگی کی منظوری دی ہے وہ مسلم لیگ ن گلگت بلتستان کے صدر بھی ہیں۔ گلگت بلتستان کی کابینہ کا اعلان کچھ روز بعد کیا جائے گا، علاوہ ازیں وزیر اعظم نے گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی کے سپیکر حاجی فدا محمد ناشاد اور ڈپٹی سپیکر جعفراللہ خان کو بِلا مقابلہ منتخب ہونے پر مبارکباد بھی دی ہے۔