Monday, May 13, 2024

وزیراعظم کی کیویز ہم منصب، مصری و ایتھوپین صدور سے ملاقاتیں

وزیراعظم کی کیویز ہم منصب، مصری و ایتھوپین صدور سے ملاقاتیں
September 25, 2019
نیویارک(92 نیوز) وزیراعظم عمران خان نے نیویارک میں عالمی رہنمائوں سے ملاقاتیں کیں، مسئلہ کشمیر کو بھرپور طریقے سے اجاگر کیا۔ وزیراعظم نے نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جسینڈا آرڈرن اور مصری صدر کے علاوہ ایتھوپین صدر سے بھی ملاقات کی۔ وزیراعظم کی نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جسینڈا آرڈرن سے ہونے والی ملاقات میں دو طرفہ تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ جنرل اسمبلی کی سائیڈ لائنز پر ہونے والی ملاقات میں مسلم مخالف جذبات اور اسلام و فوبیا پر بھی بات ہوئی۔ وزیر اعظم نے جسینڈا آرڈرن کو کشمیریوں کی حالت زار اور قتل عام کے خطرے سے آگاہ کیا اور نیوزی لینڈ میں مساجد پر حملوں کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال سے نمٹنے کے لئے ان کی قائدانہ صلاحیتوں کی بھی تعریف کی۔ [caption id="attachment_242436" align="alignnone" width="616"]وزیراعظم ، کیویز ہم منصب، مصری ، ایتھوپین صدور،ملاقاتیں،نیویارک،92 نیوز وزیراعظم کی کیویز ہم منصب، مصری و ایتھوپین صدور سے ملاقاتیں[/caption] مصری صدر عبدالفتاح السیسی سے ملاقات کے دوران وزیر اعظم عمران خان نے انہیں مقبوضہ جموں و کشمیر کی ابتر صورتحال اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر مصری صدر کا کہنا تھا کہ وہ سکیورٹی مسائل سے نمٹنے کے لئے پاکستان کے تجربات سے مستفید ہونے کے خواہاں ہیں، دونوں رہنمائوں نے کثیرالجہتی شعبہ جات میں دو طرفہ تعاون کے فروغ پر بھی اتفاق کیا۔ [caption id="attachment_242437" align="alignnone" width="615"]وزیراعظم ، کیویز ہم منصب، مصری ، ایتھوپین صدور،ملاقاتیں،نیویارک،92 نیوز وزیراعظم کی کیویز ہم منصب، مصری و ایتھوپین صدور سے ملاقاتیں[/caption] وزیراعظم نے ایتھوپیا کی صدر صالح ورک زیوڈی سے بھی ملاقات کی۔ جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور دو طرفہ تعلقات کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے استقبالیہ میں بھی شرکت کریں گے جبکہ امریکی سرمایہ کاروں اور ہیومین رائٹس واچ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر سے بھی ملاقات کریں گے۔ وزیراعظم کی آج امریکی صدر ٹرمپ کے عشائیہ میں بھی شرکت کے امکانات ہیں۔