Thursday, May 9, 2024

وزیراعظم کی کوششوں سے زرمبادلہ ذخائراور برآمدات میں ریکارڈ اضافہ ہوا، فرخ حبیب

وزیراعظم کی کوششوں سے زرمبادلہ ذخائراور برآمدات میں ریکارڈ اضافہ ہوا، فرخ حبیب
May 24, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) وزیرمملکت اطلاعات فرخ حبیب نے کہا، وزیراعظم کی کوششوں سے زرمبادلہ کے ذخائراور برآمدات میں ریکارڈ اضافہ ہوا۔

سوموار کے روز پریس بریفنگ میں اُنہوں نے کہا، معیشت کو مستحکم کردیا، اب مہنگائی کا گراف نیچے لے کر آئیں گے۔ کہا کہ وزیراعظم عمران خان کہیں نہیں جارہے پانچ سال پورے کریں گے۔ لاک ڈاون کے حوالے سے عمران خان کی پالیسی کو سراہا گیا۔

اُنہوں نے کہا، پانامہ اور جعلی اکاؤنٹس کیس ہم نے نہیں بنائے، اللہ تعالیٰ کی طرف سے ان کی رسی کھینچی گئی۔ مزید کہا کہ جہانگیر ترین گروپ نے سارے حالات خود ہی کلیئر کر دیئے۔