Tuesday, April 23, 2024

وزیراعظم کی کورونا ویکسین کی ایڈوانس بکنگ کرانیکی منظوری

وزیراعظم کی کورونا ویکسین کی ایڈوانس بکنگ کرانیکی منظوری
November 17, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان نے کورونا ویکسین کی ایڈوانس بکنگ کرانے کی منظوری دیدی۔ پارلیمانی سیکرٹری وزارت قومی صحت ڈاکٹر نوشین حامد نے تصدیق کردی۔ وزیراعظم ، کورونا ویکسین ، ایڈوانس بکنگ ، منظوری ، پارلیمانی سیکرٹری وزارت قومی صحت ، ڈاکٹر نوشین ، 92 نیوز کورونا سے بچاؤ کی ویکسین کے لئے پاکستان نے ایڈوانس بکنگ کا فیصلہ کرلیا۔ وزارت قومی صحت کی پارلیمانی سیکرٹری ڈاکٹر نوشین حامد کا کہتی ہیں کہ کورونا ویکسین کی ایڈوانس بکنگ کیلئے عالمی سطح پر رابطے جاری ہیں، دو ویکسین ساز اداروں سے رابطے ہو چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اُمید ہے پاکستان کورونا ویکسین کی ایڈوانس بکنگ میں کامیاب ہو گا، حکومت متوقع ویکسین کی ملک میں بروقت دستیابی کیلئے اقدامات کر رہی ہے۔ وزیراعظم کو گزشتہ ماہ کورونا ویکسین کی ایڈوانس بکنگ کی تجویز دی گئی تھی۔ وزارت صحت نے ایک کروڑ شہریوں کیلئے کورونا ویکسین کی بکنگ کی تجویز دی تھی۔ ذرائع کے مطابق ویکسین بُکنگ کیلئے 100 ملین ڈالر مختص کرنے کی تجویز دی گئی تھی، پہلے فیز میں ہیلتھ ورکرز، ضعیف شہریوں کیلئے ویکسین بکنگ کی تجویز دی گئی تھی۔ تمام ممالک کورونا ویکسین کی ایڈوانس بکنگ کیلئے کوشش کر رہے ہیں۔