Thursday, April 25, 2024

وزیراعظم کی کوئٹہ میں ایف سی چیک پوسٹ پر خودکش حملہ کی شدید مذمت

وزیراعظم کی کوئٹہ میں ایف سی چیک پوسٹ پر خودکش حملہ کی شدید مذمت
September 5, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان نے کوئٹہ میں ایف سی چیک پوسٹ پر خودکش حملہ کی شدید مذمت کی، شہداء اور زخمی اہلکاروں کے اہلخانہ سے اظہار ہمدردی کیا۔

وزیراعظم نے کہا، سکیورٹی فورسز کو ملک کو محفوظ بنانے پر سلام پیش کرتا ہوں۔ سکیورٹی فورسز اپنی قربانیوں سے غیر ملکی اسپانسر دہشتگردی سے ہمیں محفوظ بنا رہی ہیں۔ مزید کہا کہ، زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا گو ہوں۔