Monday, May 13, 2024

وزیراعظم کی کفایت شعاری، دورہ افغانستان پر صرف 11 ہزار ڈالر اخراجات آئے

وزیراعظم کی کفایت شعاری، دورہ افغانستان پر صرف 11 ہزار ڈالر اخراجات آئے
November 20, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان نے کفایت شعاری اور سادگی کی مثال قائم کردی، ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے دورہ افغانستان پر صرف 11 ہزار ڈالر اخراجات آئے۔ اس سے قبل آصف زرداری کے 2009ء میں دورہ افغانستان پر 44 ہزار ڈالر، سابق وزیراعظم راجہ پرویزاشرف کے 2012ء میں دورہ افغانستان پر 51 ہزار ڈالر اخراجات آئے۔ سابق وزیراعظم نوازشریف کے 2015ء میں دورہ کابل پر 58 ہزار ڈالر سرکاری خزانہ سے لگائے گئے تھے۔