Friday, March 29, 2024

وزیراعظم کی کرنل سہیل عابد شہید کے گھر آمد،اہل خانہ سے تعزیت کی

وزیراعظم کی کرنل سہیل عابد شہید کے گھر آمد،اہل خانہ سے تعزیت کی
May 21, 2018
بارہ کہو ( 92 نیوز) وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی  کرنل سہیل عابد شہد کے گھر پہنچے اور شہید کے اہل خانہ سے تعزیت کی ۔ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ وطنِ عزیز کو دہشت گردی کے عفریت سے پاک کرنے کے لئے پاک افواج کی تاریخ لازوال قربانیوں سے عبارت ہے۔ کرنل سہیل عابد شہید جیسے بہادر بیٹے پوری قوم کے لئے باعثِ فخر ہیں۔ شاہد خاقان عباسی نے مزید کہا کہ  کرنل سہیل عابد شہید کا نام مادر وطن کے دفاع میں جرات اور  شجاعت کی لازوال داستانیں رقم کرنے والے قوم کے بہادر سپوتوں کے ساتھ سنہرے حروف میں لکھا جائے گا۔ وزیر اعظم نے شہید کے درجات  کی بلندی کیلئے دعا بھی کی ۔