وزیراعظم کی کامیاب آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ پر قوم اور مسلح افواج کو مبارکباد
اسلام آباد (92 نیوز) پاک افواج کے کامیاب آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کے دو سال مکمل ہونے پر وزیراعظم عمران خان نے قوم اور مسلح افواج کو مبارکباد دی۔ ایل او سی پر جنگ بندی معاہدے کی بحالی کا بھی خیرمقدم کیا۔
ہندوستان کی غیر ذمہ دارانہ عسکری شرانگیزی کے باوجود گرفتار بھارتی ہواباز واپس کرکے پاکستان نے دنیا کے سامنے اپنے ذمہ دارانہ رویے کا اظہار کیا۔ ہم نے ہمیشہ امن کا علم بلند کیا ہے اور بات چیت کے ذریعے تمام تنازعات کا حل نکالنے کیلئے تیار رہتے ہیں۔
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) February 27, 2021
آج 27 فروری کو بھارتی بزدلانہ اور ناکام حملے کے جواب میں پاک افواج کے کامیاب آپریشن سوئفٹ ریٹارٹ کے دو سال مکمل ہوگئے، اس موقع پر وزیراعظم عمران خان ٹویٹ پیغام میں قوم اور مسلح افواج کو مبارکباد دی۔
وزیراعظم نے ٹویٹ میں لکھا کہ، کہ ہم ہمیشہ امن کےلیے کھڑے ہیں اور تمام معاملات بات چیت سے حل کرنے کو تیار ہیں، پیشرفت کےلیے قابل ماحول بنانا بھارت کی ذمہ داری ہے۔