Friday, April 19, 2024

وزیراعظم کی کاروباری برادری کے تمام خدشات و تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی

وزیراعظم کی کاروباری برادری کے تمام خدشات و تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی
July 10, 2019
 کراچی (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان نے کاروباری برادری کے تمام خدشات و تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرا دی۔ وزیراعظم عمران خان نے کراچی کا ایک روزہ اہم دورہ کیا جہاں انہوں نے گورنر ہاؤس میں سیاسی رہنماؤں، تاجروں اور صنعت کاروں سے ملاقاتیں کیں۔ گورنر ہاؤس میں ہونے والی ملاقات میں صنعت کاروں اور تاجر برادری نے وزیر اعظم کو ٹیکسز میں اضافے اور دیگر مسائل سے آگاہ کیا جس پر وزیر اعظم کا کہنا تھا  ان کا معاشی ٹیم کے ہمراہ کراچی آنے کا مقصد مسائل کو فوری طور پر حل کرنا ہے۔ وزیر اعظم سے ملاقات میں کے سی سی آئی اور صنعت کاروں  کے وفد کی جانب سے 50 ہزار روپے سے زائد خرید و فروخت کیلئے شناختی کارڈ کی  شرط ختم کرنے کی درخواست بھی کی گئی جسے وزیر اعظم نے مسترد کرتے ہوئے کہا اب کاروبار پرانے طریقے سے نہیں چلے گا ، حکومت تاجروں اور صنعت کاروں کو ساتھ لے کر ملک کو ترقی دینا چاہتی ہے ۔ وزیر اعظم نے گورنر سندھ اور کراچی سے منتخب پی ٹی آئی  کے اراکین قومی اور صوبائی اسمبلی سے بھی اہم ملاقات کی جس میں کراچی میں وفاقی  حکومت کے تحت جاری منصوبے اور صوبے  کی سیاسی   صورتحال پر غور کیا گیا۔