Thursday, April 25, 2024

وزیراعظم کی چینی ہم منصب سے ملاقات ،مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم سے آگاہ کیا

وزیراعظم کی چینی ہم منصب سے ملاقات ،مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم سے آگاہ کیا
September 21, 2016
نیویارک(92نیوز)وزیراعظم نواز شریف نے نیویارک میں چینی ہم منصب سے ملاقات کی ہے اور اس اہم ملاقات میں  مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی مظالم سے آگاہ کیا۔ وزیراعظم کا کہنا ہے پاکستان اورچین ’’آئرن برادرز‘‘ہیں پاکستان میں دہشت گردوں کانیٹ ورک توڑ چکے۔  چینی وزیراعظم بولےدونوں ملکوں کے درمیان نہ ٹوٹنے والا رشتہ ہے کشمیر پر پاکستانی مؤقف کو بہت اہمیت دیتے ہیں۔