Friday, May 3, 2024

وزیراعظم کی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا ثمر عام افراد تک پہنچانے کی ہدایت

وزیراعظم کی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا ثمر عام افراد تک پہنچانے کی ہدایت
May 2, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان نے صوبائی حکومتوں کو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا ثمر عام افراد تک پہنچانے کی ہدایت کردی۔ وزیراعظم نے پنجاب اور خیبر پختونخوا حکومتوں کو پیغام میں کہا کہ آئل پرائسز بڑھنے پر بلا تاخیر مہنگائی کی جاتی رہی ہے، تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی کے بعد اشیاء کی قیمتوں میں کمی بھی یقینی بنائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے ناجائز منافع خوری کے خلاف ایکشن لیا جائے۔ ہر صورت قیمتیں کم کروائیں بصورت دیگر ایکشن لیں۔