Monday, May 13, 2024

وزیراعظم کی پاکستان میں صنعتیں لگانے والے چینی سرمایہ کاروں کو ہنگامی بنیادوں پر سہولتیں دینے کی ہدایت

وزیراعظم کی پاکستان میں صنعتیں لگانے والے چینی سرمایہ کاروں کو ہنگامی بنیادوں پر سہولتیں دینے کی ہدایت
November 20, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان نے پاکستان میں صنعتیں لگانے والے چینی سرمایہ کاروں کو ہنگامی بنیادوں پر سہولتیں دینے کی ہدایت کر دی۔

وزیراعظم عمران خان سے چینی تجارتی وفد کی ملاقات ہوئی۔ بریفنگ میں وزیراعظم کو بتایا گیا کہ چینی تاجر گلاس، سیرامکس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبوں میں کام کرنے کے خواہشمند ہیں۔ چینی مشہور موبائل ساز کمپنی اووپو پاکستان میں ایک مقامی موبائل مینوفیکچرنگ یونٹ لگا رہی ہے جبکہ ایک ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ سینٹر بھی کیا جائیگا۔ اس سے نہ صرف سمارٹ فونز کی سالانہ درآمد پر بہت زیادہ زرمبادلہ کے ذخائر کی بچت ہو گی بلکہ روزگار کے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔

وزیراعظم نے کہا کہ چینی سرمایہ کاروں کو سڑکوں اور یوٹیلیٹی سہولیات کی فراہمی سے متعلق مسائل کو حل کیا جائے۔ خصوصی اقتصادی زونز میں اپنی سرمایہ کاری کو تیز کرنے میں گہری دلچسپی پر چینی سرمایہ کاروں کے شکر گزار ہیں۔ چینی سرمایہ کاروں نے مسائل جلد حل کرنے کی یقین دہانی پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا۔  

وزیراعظم نے کہا کہ دونوں ملک نہ صرف ماضی اور حال میں جڑے ہیں بلکہ ہم اپنی آنے والی نسلوں تک بھی متحد رہیں گے۔