Saturday, May 11, 2024

وزیراعظم کی پارٹی ترجمانوں کو پی ڈی ایم کو ٹف ٹائم دینے کی ہدایت

وزیراعظم کی پارٹی ترجمانوں کو پی ڈی ایم کو ٹف ٹائم دینے کی ہدایت
January 4, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان نے پارٹی ترجمانوں کو پی ڈی ایم کو ٹف ٹائم دینے کی ہدایت کردی۔ کہا کہ پی ڈی ایم اپنی موت آپ مر رہی ہے، ٹف ٹائم دیا جائے۔

وزیراعظم کی زیرصدارت پارٹی ترجمانوں کے اجلاس میں پی ڈی ایم کی تحریک کا جائزہ لیا گیا، اپوزیشن کے ممکنہ لانگ مارچ اور استعفوں پر بھی مشاورت کی گئی۔

وزیراعظم عمران خان نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کو پی ڈی ایم سے کوئی خطرہ نہیں، اپوزیشن کی پوری تحریک این آر او کے لئے ہے جو نہیں ملے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ کمزور معیشت کو درست ٹریک پر لگا دیا۔ نئے سال میں کارکردگی مزید بہتر کرنے پر توجہ مرکوز ہوگی۔