Friday, May 10, 2024

وزیراعظم کی ٹڈی دل کے خاتمے کیلئے ایکشن پلان فیز 2 کی منظوری

وزیراعظم کی ٹڈی دل کے خاتمے کیلئے ایکشن پلان فیز 2 کی منظوری
July 10, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان نے ٹڈی دل کے خاتمے کےلیے ایکشن پلان کے فیز ٹو کی منظوری دیدی۔ کہتے ہیں ٹڈی دل کا حملہ اور کورونا وبا بڑا چیلنج تھا۔ پاک فوج اور صوبائی حکومتوں نے ٹڈی دل کے حملے کےخلاف موثراقدامات کیے ہیں۔ وزیراعظم ، ٹڈی دل کے خاتمے ، ایکشن پلان فیز 2 ، منظوری ، اسلام آباد ، 92 نیوز وزیراعظم عمران خان نے ٹڈی دل کے خاتمے کے لیے کنٹرول سنٹر این ایل سی سی کا دورہ کیا۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، وفاقی وزراء اسد عمر، فخر امام ، شبلی فراز، معاون خصوصی لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ اور مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ بھی ہمراہ تھے۔ وزیرعظم کو ٹڈی دل کے خاتمے کے لیے بنائے گئے ایکشن پلان کے فیز ون کی تکمیل، مانیٹرنگ سروے، کنٹرول کی مربوط کوششوں، وسائل کی فراہمی اور اداروں کے درمیان تعاون سے متعلق آگاہ کیا گیا۔ وزیراعظم نے ٹڈی دل کے خاتمے کے لیے ایکشن پلان کے فیز 2 کی منظوری دے دی۔ فیز ٹو میں متاثرہ کسانوں کو ایک پیکیج کے تحت نقصان کا ازالہ کیا جائے گا۔ وزیراعظم کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ افریقہ سے ایران کے راستے اور بھارت سے ٹڈی دل  کے داخلے کا امکان ہے، جس سے نمٹنے کےلیے ضروری اقدامات کر لیے گئے ہیں۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ حکومت ٹڈی دل کے خاتمے کے لیے ہر ممکن قدم اٹھائے گی۔ ٹڈی دل کے خاتمے کا ملک میں خوراک کی دستیابی سے براہ راست تعلق ہے۔ ٹڈی دل کے لاروے کے مکمل خاتمے کے لیے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کومتفقہ کوششیں جاری رکھنا ہوں گی۔