Monday, May 13, 2024

وزیراعظم کی وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے ملاقات ، انتظامی امور پر گفتگو

وزیراعظم کی وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے ملاقات ، انتظامی امور پر گفتگو
August 7, 2020
 لاہور (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورہ پر لاہور پہنچ گئے۔ وزیراعظم نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے ملاقات کی۔ ملاقات میں سیاسی اور انتظامی امور پر گفتگو کی۔ وزیراعلیٰنے عمران خان کو ہاؤسنگ پراجیکٹس اور کورونا وائرس سے متعلق بریفنگ دی۔ وزیراعظم عمران خان آج "راوی ریور اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی" کا افتتاح کریں گے ۔ یہ اتھارٹی پاکستانی تاریخ کے اس بڑے منصوبے کو عملی جامہ پہنائے گی۔ اس پراجیکٹ کے تحت دریائے راوی کی تجدیدنو ہو گی ۔ 46 کلومیٹر پر محیط جھیل بنے گی ۔ 3 بیراجز، واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹس، اربن فارسٹ کا قیام عمل میں لایا جائے گا ۔ خصوصی ایجوکیشن، ہیلتھ، کمرشل، انوویشن اور سپورٹس سٹیز بنیں گی۔ یہ دنیا کا سب سے بڑا رور فرنٹ منصوبہ ہے۔