Thursday, March 28, 2024

وزیراعظم کی وزیراعلیٰ اور اسپیکر پنجاب اسمبلی سے ملاقات،سیاسی امور پر گفتگو

وزیراعظم کی وزیراعلیٰ اور اسپیکر پنجاب اسمبلی سے ملاقات،سیاسی امور پر گفتگو
October 30, 2018
کارکردگی نہ دکھانے والے کو ہٹا دیا جائے گا، وزیراعظم کا پنجاب کے وزرا کو دو ماہ کا الٹی میٹم لاہور ( 92 نیوز ) وزیر اعظم نے پنجاب کے وزرا کو الٹی میٹم دیتے ہوئے دو ماہ میں کارکردگی نہ دکھانے پر عہدے سے ہٹانے کا عندیہ  دے دیا ۔وزیرِ اعظم عمران  خان سہ پہر کے وقت ہیلی کاپٹر کے ذریعے گورنر ہاؤس لاہور پہنچے  جہاں گورنر پنجاب چودھری سرور، سینئر صوبائی وزیر عبدالعلیم خان اور پی ٹی آئی کے سینئر رہنما جہانگیر ترین سمیت اعلیٰ حکام نے ان کا استقبال کیا۔ وزیرِ اعظم پاکستان وزیرِ اعلیٰ سیکرٹریٹ پہنچے تو وزیرِ اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے انہیں خوش آمدید کہا ، وزیرِ اعظم نےصوبائی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کی صدارت بھی کی۔ لاہور میں صوبائی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس سے خطاب میں وزیر اعظم نے کہا کہ پہلی حکومتیں بیرونِ ممالک سے امداد مانگتی تھیں ہم سرمایہ کاری لا رہے ہیں۔ اجلاس کے بعدصوبائی وزیرِ ہاؤسنگ میاں محمود الرشید نے میڈیا کو تفصیلات بتائیں۔ اس سے پہلےوزیر اعظم عمران خان نے ا سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہٰی سے بھی انفرادی ملاقات کی، ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے چودھری پرویز الہیٰ کو سینٹ الیکشن کا ٹاسک بھی دیاہے۔ ملاقات میں وزیر اعلیٰ پنجاب نے وزیر اعظم عمران خان کو 100 روزہ پلان میں پیشرفت اور  محکموں کی کارکردگی پر بریفنگ دی ۔اجلاس میں  سینیٹ الیکشن کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال ہوا۔ وزیراعظم اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الٰہی بھی  ملے اور سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ وزیراعظم نے پنجاب اسمبلی کی کارروائی احسن طریقے سے چلانے پر اسپیکر کی تعریف  کی ۔