Thursday, April 18, 2024

وزیراعظم کی وزیر مذہبی امور کو کورونا پر علماء اور این سی او سی سے رابطے میں رہنے کی ہدایت

وزیراعظم کی وزیر مذہبی امور کو کورونا پر علماء اور این سی او سی سے رابطے میں رہنے کی ہدایت
December 4, 2020

اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان سے وزیر مذہبی امور پیر نورالحق قادری نے ملاقات کی، وزیراعظم نے کورونا سے متعلق علماء اور این سی او سی سے مسلسل رابطے میں رہنے کی ہدایت کردی۔

وزیراعظم نے وزارتِ مذہبی امور کو علماء و مشائخ کو کورونا کے پھیلاؤ کے اعشاریوں کی فراہمی یقینی بنائے کی ہدایت کی۔

وزیراعظم عمران خان سے وزیر مذہبی امور پیر نورالحق قادری کی ملاقات میں مساجد کو کسی صورت بند نہ کیے جانے پر اتفاق کیا گیا۔

ملک بھر میں نمازِجمعہ کے بعد کورونا سے نجات کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں، علماء کرام نے لوگوں کو کورونا احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد کی تلقین کی۔