Sunday, September 8, 2024

وزیراعظم کی واپسی :حکومت کی ٹی او آرز پر ڈیڈلاک ختم کرنے کی کوششیں تیز

وزیراعظم کی واپسی :حکومت کی ٹی او آرز پر ڈیڈلاک ختم کرنے کی کوششیں  تیز
July 10, 2016
لاہور(92نیوز)وزیر اعظم کی وطن واپسی کے ساتھ ہی حکومت ایک مرتبہ پھر متحرک ہو گئی  ٹی او آرز پارلیمانی کمیٹی کے معاملے پر ڈیڈ لاک ختم کرنے کی کوششیں تیزکردی گئیں جبکہ  الیکشن کمیشن کے ارکان کا تقرر کرنے کیلئے بھی اپوزیشن لیڈر سے رابطہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ تفصیلات کےمطابق ٹی او آر ز کی پارلیمانی کمیٹی پر حکومت نے اجلاس بلانے کا عندیہ دے دیا پارلیمانی کمیٹی ایک مرتبہ پھر اپنی سفارشات مرتب کرے گی۔ وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید کا کہنا ہے کہ اپوزیشن جماعتوں کو بھی اجلاس میں مدعو کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کے صرف 3 ارکان کی سوچ مختلف ہے حکومت کے 6 ارکان ایک طرح سوچ رہے ہیں دوسری جانب حکومت نے الیکشن کمیشن کے ارکان کا تقرر کرنے کیلئے بھی اپوزیشن لیڈر سے رابطہ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔ وفاقی وزیر اسحاق ڈار اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ سے مشاورت کریں گے ۔پرویز رشید نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے کہ حکومت اور اپوزیشن لیڈر کے درمیان کل رابطہ متوقع ہے۔ حکومت الیکشن کمیشن کے اراکین کی تقرری کے لیے اتفاق رائے کے لیے آئینی تقاضے پورے کر رہی ہے ۔ پرویز رشید نے کہا کہ حکومتی ناموں پر اپوزیشن لیڈر کو اعتماد میں لے رہے ہیں۔