Friday, April 26, 2024

وزیراعظم کی نتھیا گلی میں بغیر پروٹوکول اور سکیورٹی کے واک

وزیراعظم کی نتھیا گلی میں بغیر پروٹوکول اور سکیورٹی کے واک
May 25, 2020
ایبٹ آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان کی ایبٹ آباد کے سیاحتی مقام نتھیا گلی میں بغیر پروٹوکول اور سیکورٹی کے واک کی۔ وزیراعظم عمران خان نتھیاگلی نملی میرہ روڈ پر واک کے موقع پر مقامی افراد سے گپ شپ بھی لگائی اور حکومتی کارکردگی کے حوالے سے پوچھا۔ مقامی افراد نے وزیراعظم کو اپنے درمیان پاکر مسرت کا اظہار کیا۔