Monday, September 16, 2024

وزیراعظم کی ناک کےنیچے کرپشن ہورہی ہے لیکن وہ بے خبر ہیں : خورشید شاہ

وزیراعظم کی ناک کےنیچے کرپشن ہورہی ہے لیکن وہ بے خبر ہیں : خورشید شاہ
April 28, 2017
  اسلام آباد(92نیوز)خورشید شاہ ریاض پیرزادہ کی حمایت میں بول پڑے کہتے ہیں کہ وزیراعظم کی ناک کے نیچے کرپشن ہورہی ہے۔ خورشید شاہ نے  سجن جندال کی پاکستان خفیہ آمد پر وزیراعظم کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔ تفصیلات کےمطابق بھارتی اسٹیل ٹائیکون سجن جندل کے خفیہ دورہ پاکستان پر تبصرہ کرتے ہوئے خورشید شاہ کا کہناتھا کہ  چھپ کر ملاقات کرنا وزیراعظم کا پرانا وتیرہ ہےقوم کو ملاقات سے متعلق آگاہ کیا جائے۔ دولت کے نشے میں وزیراعظم ایسے تعلقات بنارہے ہیں۔ ثابت ہوگیا وزیراعظم کا ہندوستان میں کاروبار ہے۔ وزیراعظم کے محب وطن ہونے پر شکوک و شہبات پیدا ہوگئے ہیں۔ اپنے آپ کو محب وطن ثابت کرنا وزیراعظم کیلئے مشکل ہوگیا ہے۔  اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ ریاض پیرزادہ کی حمایت میں بھی بول پڑے۔ کہتے ہیں کہ وزیراعظم کی ناک کے نیچے کرپشن ہورہی ہے۔ وزیراعظم کب تک کرپشن کی حمایت کرتے رہیں گے۔ پاناما کیس میں وزیراعظم صادق نظر نہیں آرہے۔ وزیراعظم کو کرپشن میں ملوث افسران کی حمایت نہیں کرنی چاہیے۔ ان کا کہناتھا کہ وزیراعظم خود پاناما میں ملوث ہیں، کرپشن کیسے روکیں گے؟