Tuesday, April 23, 2024

وزیراعظم کی نااہلی کی درخواست غیرسنجیدہ قرار دیکرواپس کردی گئی

وزیراعظم کی نااہلی کی درخواست غیرسنجیدہ قرار دیکرواپس کردی گئی
August 30, 2016
اسلام آباد(92نیوز)رجسٹرار سپریم کورٹ نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی جانب سے پاناما لیکس معاملے پر وزیر اعظم کی نا اہلی کی درخواست کو غیرسنجیدہ قرار دیکر  واپس کردیا ،رجسٹرار سپریم کورٹ کا کہنا تھا کہ درخواست گزار عمران خان کو ہائی کورٹ سے رجوع کرنا چاہیئے تھا۔ تفصیلات کےمطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی درخواست ابھی سپریم کورٹ میں دائر ہوئی تھی کہ فائر ہوگئی۔ عمران  خان کی جانب سے وزیراعظم کی نااہلی کی درخواست گزشتہ روز جمع کرائی گئی تھی جس پر رجسٹرار سپریم کورٹ نے پانچ اعتراضات لگا دیئے۔ اعتراض نمبر ایک درخواست گزار عمران خان ہائیکورٹ کو بائی پاس کرکے براہ راست سپریم کورٹ سے رجوع کیا۔ اعتراض نمبر دو قانون کے مطابق عمران خان کے پاس اور قانونی فورم موجود تھے جن سے رجوع نہیں کیا گیا۔ اعتراض نمبر تین درخواست  کے ساتھ  مہیا کیا گیا سرٹیفیکیٹ سپریم کورٹ کے رول نمبر 6 پر پورا نہیں اترتا۔ اعتراض نمبر چارعمران خان کی درخواست بادی النظرمیں غیرسنجیدہ ہے۔ اعتراض نمبر پانچ یہ ہے کہ عمران خان نے بغیرکسی پیشگی مقدمے کے براہ  راست سپریم کورٹ سے مداخلت کی درخواست کی ہے جوکہ ناقابل سماعت ہے۔