Friday, April 26, 2024

وزیراعظم کی مہنگائی کے خاتمے کیلئے مارکیٹ کمیٹیاں ختم کرنیکی ہدایت

وزیراعظم کی مہنگائی کے خاتمے کیلئے مارکیٹ کمیٹیاں ختم کرنیکی ہدایت
February 3, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) ملک میں مہنگائی پر وزیراعظم نے مارکیٹ کمیٹیاں ختم کرنے کی ہدایت کردی۔ پنجاب اور خیبرپختونخوا میں مارکیٹ کمیٹیاں ختم کرنے کی اصولی منظوری دے دی گئی۔

ملک میں مہنگائی پر وزیراعظم نے مارکیٹ کمیٹیاں ختم کرنے کی ہدایت کردی۔ پنجاب اور خیبرپختونخوا میں مارکیٹ کمیٹیاں ختم کرنے کی اصولی منظوری دے دی گئی۔

وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس میں اشیائے ضروریہ کی قیمتوں اور دستیابی کا جائزہ لیا گیا۔ وزیراعظم نے کہا بنیادی اشیاء کی دستیابی یقینی بنانے کے ساتھ مناسب قیمتوں کو یقینی بنانا اولین ترجیح ہے۔

اُنہوں نے کہا، تمام اسٹورز پر بنیادی اشیائے ضروریہ کی وافر دستیابی کو یقینی بنایا جائے، گندم، چینی جیسی بنیادی اشیائے ضروریہ کے تخمینوں کا کام جلد از جلد مکمل کیا جائے۔

مارکیٹ کمیٹیوں میں کرپشن سے متعلق وزیراعظم کو شکایات موصول ہوئی تھیں۔ مارکیٹ کمیٹیوں کی جگہ ضلعی اور تحصیل انتظامیہ مہنگائی کنٹرول کرنے کی ذمہ دار ہوں گی۔