Saturday, April 20, 2024

وزیراعظم کی مسلسل 7 ماہ ایف بی آر کی ٹیکس وصولی اقدامات کی تعریف

وزیراعظم کی مسلسل 7 ماہ ایف بی آر کی ٹیکس وصولی اقدامات کی تعریف
February 20, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان کی مسلسل 7 ماہ ایف بی آر کی ٹیکس اکٹھا کرنے کے اقدامات کی تعریف کردی۔

وزیراعظم نے ٹویٹر پیغام میں کہا، وہ بولڈ ٹیکس آڈٹ، نفاذ اور ایف بی آر کے انسداد اسمگلنگ اقدامات کو سراہتے ہیں۔ ایف بی آر کو ایمانداری اور عزم کے ساتھ کام جاری رکھنا چاہئے۔

انہوں نے مزید لکھا کہ جولائی 2021ء میں پوری فعالیت کے بعد اس سے اربوں روپے کے اضافی محاصل میسر ہوں گے، جعل سازی کا خاتمہ ہوگا اور قانون کے نفاذ کی راہ ہموار ہوگی۔