Friday, April 19, 2024

وزیراعظم کی مسجد اقصیٰ پر اسرائیلی حملے کی شدید مذمت

وزیراعظم کی مسجد اقصیٰ پر اسرائیلی حملے کی شدید مذمت
May 9, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان نے مسجد اقصیٰ پر اسرائیلی حملے کی شدید مذمت کی۔

وزیراعظم نے کہا اسرائیلی فوج نے رمضان المبارک میں حملہ کرکے انسانیت کی تذلیل اور عالمی قوانین کی خلاف ورزی کی۔ پاکستان فلسطینی عوام کی حمایت جاری رکھے گا۔

عالمی برادری فوری طور پر فلسطینیوں کو تحفظ فراہم کرے۔