Sunday, September 8, 2024

وزیراعظم کی مخالفت سے جمہوریت کو خطرہ ہے نہ فوج اوورٹیک کریگی : اعتزاز احسن

وزیراعظم کی مخالفت سے جمہوریت کو خطرہ ہے نہ فوج اوورٹیک کریگی : اعتزاز احسن
July 12, 2016
اسلام آباد(92نیوز)سینیٹ میں قائد حزب اختلاف  چودھری اعتزاز احسن  کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی مخالفت سے جمہوریت کو خطرہ ہے نہ فوج ٹیک اوور کریگی جنرل راحیل شریف کے حق میں بینرز حکومت نے خود لگوائے تاکہ الزام لگ سکے کہ نواز شریف کا اصل چہرہ دکھانے پر جمہوریت کو خطرہ ہوگا۔ تفصیلات کےمطابق پیپلزپارٹی کے رہنماءاعتزاز احسن نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ پانامہ لیکس ایشو پر شروع میں دشواریاں ہونگی لیکن جلد ہی تمام اپوزیشن جماعتیں ہم آہنگ ہوجائینگی حکومت کی مشکل آسان کرنا چاہتے ہیں چاہتے ہیں سب سے پہلے نوازشریف کا احتساب ہو۔ ان کاکہنا تھا کہ 19جولائی کا اجلاس اہم ہوگا 9جماعتی اتحاد کو اعتماد میں لیں گے علم ہے کہ ٹی او آرز پر بل قومی اسمبلی سے منظور نہیں کراسکتے لیکن بل لانے کا مقصد حکومت پر اخلاقی دباﺅ ڈالنا ہے اپوزیشن کوئی لے اور دے کر پالیسی اختیار نہیں کریگی جنرل راحیل شریف کے بینر لگوا کر حکومت اپوزیشن کو دباﺅ میں نہیں لاسکتی۔ اعتزازاحسن کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن آزادکشمیر الیکشن سے فرار چاہتی ہے لیکن بھاگنے نہیں دینگے وفاقی وزراءآزادکشمیر میں تناﺅ بڑھارہے ہیں آزادکشمیر الیکشن کمیشن انتخابات کو آلودہ کرنے سے روکے۔انہوں نے مقبوصہ کشمیر کی صورتحال کو افسوسناک قرار دیا۔ پیپلزپارٹی کے سینیٹر سعید غنی نے کہا کہ پیپلزپارٹی واحد جماعت ہے جس نے کشمیر میں کسی سے انتخابی اتحادنہیں کیا  تمام 41 نشستوں پر امیدوار کھڑے کئے ہیں  حویلی واقعہ میں پیپلزپارٹی قصور وار ہوتی تو وزیراعظم آزاد کشمیر جوڈیشل کمیشن بنانے کا اعلان نہ کرتے۔