Tuesday, April 16, 2024

وزیراعظم کی قوم سے عیدالاضحیٰ سادگی سے منانے کی اپیل

وزیراعظم کی قوم سے عیدالاضحیٰ سادگی سے منانے کی اپیل
July 17, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم نے کورونا کیسز میں کمی کو حکومت کی حکمت عملی کا ثمر قرار دیا ہے، عمران خان نے قوم سے اپیل کی کہ مثبت رجحان کے تسلسل کیلئےحفاظتی تدابیر پرعملدرآمدجاری رکھیں۔ عیدالاضحیٰ کے موقع پرسادگی اپنائی جائے۔ https://twitter.com/ImranKhanPTI/status/1284068933901922304?s=20 پاکستان میں عالمی وباء کا زور ٹوٹ گیا، کورونا کیسز میں کمی پر وزیراعظم عمران خان نے اپنے ٹویٹ میں کا اظہار اطمینان کرتے ہوئے کہا کہ مثبت رجحان جزوی بندشوں کی ہماری حکمت عملی اور عوام کی جانب سے حکومتی حفاظتی تدابیر اپنانے کا ثمر ہے۔ https://twitter.com/ImranKhanPTI/status/1284068931280547840?s=20 وزیراعظم نے کہا کہ ہمارے بدقسمت ہمسائے بھارت کے برعکس پاکستان ان خوش قسمت ممالک میں شامل ہے جہاں اسپتالوں خصوصاً انتہائی نگہداشت کے شعبہ جات میں کورونا کے مریضوں کی تعداد اور شرحِ اموات کم ہوئیں، وزیراعظم نے قوم سے اپیل کی کہ اس مثبت رجحان کے تسلسل کیلئےحفاظتی تدابیر پرعملدرآمدجاری رکھیں۔ عیدالاضحیٰ کےموقع پرسادگی اپنائی جائے تاکہ عیدالفطر پر پیدا شدہ صورتحال سے بچا جاسکے۔