Sunday, May 12, 2024

وزیراعظم کی قریبی دوستوں سے گپ شپ، کرکٹ معاملات پر بھی گہری نظر

وزیراعظم کی قریبی دوستوں سے گپ شپ، کرکٹ معاملات پر بھی گہری نظر
November 17, 2019
اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم نے قریبی دوستوں سے گپ شپ لگائی، سیاست کے ساتھ وزیراعظم کی کرکٹ کے معاملات پر بھی گہری نظر ہے،کہتے ہیں ڈومیسٹک کرکٹ میں بہتری سے ہی کرکٹ بہتر ہو سکتی ہے۔ وزیراعظم عمران نے کہا کہ نئے ڈومیسٹک ڈھانچے سے ہی نئے اور اچھے کرکٹرز پیدا ہوں گے۔ سرفراز اچھا کرکٹر ہے، کم بیک کرسکتا ہے۔ سرفراز ڈومیسٹک کرکٹ پر توجہ دیں پرفارم کرکے واپس آئیں۔ انہوں نے کہا کھلاڑیوں کی پرفارمنس کا اندازہ ٹی ٹونٹی سے نہیں ون ڈے اور ٹیسٹ سے ہوتا ہے۔ وزیر اعظم نے مصباح کی تعیناتی کو مثبت قرار دے دیا۔