Sunday, September 8, 2024

وزیراعظم کی عید سے قبل پاکستان آمد متوقع

وزیراعظم کی عید سے قبل پاکستان آمد متوقع
July 2, 2016
لاہور(92نیوز)وزیراعظم میاں نوازشریف کی صحت بہتر ہوگئی ہے ۔ قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم میاں نوازشریف کی صحت کافی حد تک بہتر ہوگئی ہے اور انکی عید سے قبل پاکستان واپسی بھی متوقع ہے ۔ قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم اس مرتبہ عید لاہور میں ہی کرینگے ۔واضح رہے کہ نوازشریف مئی میں برطانیہ گئے تھے جہاں انہوں نے اپنا طبی معائنہ کروایا اور پھر ان کی جون میں اوپن ہارٹ سرجری کی گئی تھی ۔