Saturday, May 4, 2024

وزیراعظم کی عوامی رابطہ مہم پانامہ رابطہ مہم ہے: مشتاق غنی، ملک کی ترقی سب کی ترقی ہے: شاہ محمود قریشی

وزیراعظم کی عوامی رابطہ مہم پانامہ رابطہ مہم ہے: مشتاق غنی، ملک کی ترقی سب کی ترقی ہے: شاہ محمود قریشی
May 3, 2016
لاہور (نائنٹی ٹو نیوز) خیبرپختونخواہ کے وزیر اطلاعات مشتاق غنی نے وزیراعظم کی تقریر اور ان کی بنوں آمد کے دوران شہر بند کرنے کو افسوسناک قرار دے دیا اور کہا کہ وزیراعظم نے ایک منصوبے کا چوتھی مرتبہ اعلان کیا جس سے ان کے سہانے خوابوں کا بھانڈا پھوٹ گیا ہے۔ کہتے ہیں یہ عوامی رابطہ مہم نہیں، پاناما رابطہ مہم ہے۔ شاہ محمود قریشی کہتے ہیں کرپشن کو روکنا ایجنڈے میں شامل ہے۔ ملکی ترقی سب کے مفاد میں ہے لیکن اصل مسئلہ کرپشن ہے۔ نائنٹی ٹو نیوز سے خصوصی گفتگو میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اس ملک کی ترقی سب کی ترقی ہے۔ اصل مسئلہ کرپشن ہے۔ کرپشن کو روکنا تحریک انصاف کے ایجنڈے میں شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کو اپنی بات کہنے کا حق ہے، آزاد الیکشن کمیشن کا قیام کریں۔ اگلے الیکشن میں تحریک انصاف نتائج دے گی۔ انہوں نے کہا کہ حکومتی ارکان موقع سے فائدہ اٹھانا خوب جانتے ہیں۔ خیبر پختونخواہ کے وزیر اطلاعات مشتاق غنی وزیراعظم کے اعلانات پر پھٹ پڑے۔ کہا یہ صرف دھیان دوسری طرف لگانے کا بہانا ہے۔ نائنٹی ٹو نیوز سے خصوصی گفتگو میں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کی بنوں آمد کے دوران شہر بند کر دیا گیا۔ میٹرو ٹرین جیسے منصوبے ہم بھی شروع کر سکتے تھے لیکن بچوں کی تعلیم سب سے ضروری ہے۔ یہ دراصل پاناما رابطہ مہم ہے۔۔۔