Friday, April 19, 2024

وزیراعظم کی عراقی ہم منصب مصطفی الکاظمی کو وزیراعظم کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد

وزیراعظم کی عراقی ہم منصب مصطفی الکاظمی کو وزیراعظم کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد
May 8, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان نے عراقی ہم منصب مصطفی الکاظمی کو وزیراعظم کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکبادی پیغام بھیجا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے تہنیتی پیغام میں کہا کہ امید ہے نئے وزیر اعظم مصطفی الکاظمی عراق میں اصلاحات، قومی اتحاد، ترقی کیلئے کام کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور عراق کے مابین قریبی دوستانہ تعلقات موجود ہیں، تمام شعبوں میں دوطرفہ تعاون کے مزید فروغ کیلئے ملکر کام کرنے کو تیار ہوں۔