Friday, April 19, 2024

وزیراعظم کی عالمی برادری سے ماحولیاتی نظام کے تحفظ کیلئے متحد ہونیکی اپیل

وزیراعظم کی عالمی برادری سے ماحولیاتی نظام کے تحفظ کیلئے متحد ہونیکی اپیل
June 4, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان نے عالمی برادری سے اپیل کی ہے کہ وہ آنے والی نسلوں کے لئے ماحولیاتی نظام اور ماحولیات کے تحفظ کے لئے اکٹھے ہوں۔

جمعہ کے روز ماحولیاتی نظام کی بحالی سے متعلق اقوام متحدہ کی دہائی گالا کے آغاز کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ، درختوں کے تیزی سے ختم ہونے اور ماحول کے انحطاط کو روکنے کے احاطہ کی ضرورت ہے۔

وزیراعظم نے ماحولیات کے تحفظ میں پاکستان کے کردار کو اُجاگر کرتے ہوئے کہا، ’’ ہم نے بلین ٹری سونامی منصوبہ مکمل کرلیا ہے اور اب ہم دس ارب درختوں کو اُگانے کے ایک اور ہدف کو حاصل کررہے ہیں۔‘‘

انہوں نے کہا کہ، ہماری حکومت نے ملک میں قومی پارکوں میں اضافے کا ایک پروگرام بھی شروع کیا ہے اور اب تک ملک کے مختلف حصوں میں اس طرح کی 9 سہولیات کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔

عمران خان نے کہا کہ حکومت مینگروز کے احاطہ کو بڑھانے پر بھی توجہ دی جارہی ہے، جو آکسیجن کی سب سے بڑی مقدار کو محفوظ رکھتی ہے۔

وزیر اعظم نے نوجوانوں خصوصا خواتین کے لئے گرین روزگار کے مواقع پیدا کرنے کی اُمید کا اظہار کیا۔ اُنہوں نے کہا کہ ہم دور دراز علاقوں میں اپنے لوگوں خصوصا خواتین کو 80 ہزار سبز روزگار دینے میں کامیاب ہوگئے ہیں جہاں وہ نرسری لگائیں۔