Thursday, May 9, 2024

وزیراعظم کی طرف سے ق لیگ کیساتھ اتحادی امور پر کمیٹی کا قیام

وزیراعظم کی طرف سے ق لیگ کیساتھ اتحادی امور پر کمیٹی کا قیام
January 31, 2020
اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان کی طرف سے ق لیگ کیساتھ اتحادی امورپرکمیٹی قائم کردی گئی۔ وزیراعظم کی جانب حکومت کی نئی کمیٹی ق لیگ کیساتھ اتحادی امور پر مذاکرات سے معاملات حل کرے گی۔ ادھر مسلم لیگ ق کی قیادت کا ردعمل سامنے آگیا، چودھری پرویز الہٰی سی پی این ای کے وفد سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہتے ہیں پہلی کمیٹی سے مذاکرات ہوئے، معاملات بہتری کی طرف گامزن ہونا شروع ہوگئے تھے، اب حکومت کی نئی کمیٹی سامنے آگئی۔ انہوں نے مزید کہا کہ یایک کمیٹی بنتی ہے، دوسری ڈالی جاتی ہے، ہم نے بھی کمیٹی ڈالی ہے جو ابھی نکلی نہیں۔