Wednesday, April 24, 2024

وزیراعظم کی شمالی وزیرستان میں دہشتگرد حملے کی مذمت

وزیراعظم کی شمالی وزیرستان میں دہشتگرد حملے کی مذمت
May 2, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز) وزیر اعظم عمران خان نے شمالی وزیرستان میں دہشتگرد حملے کی مذمت کی اپنے ٹویٹر پیغام میں وزیر اعظم نے دہشتگردوں کیخلاف لڑنے والے فوجی جوانوں کی قربانی کو سلام پیش کیا۔ وزیراعظم عمران خان نے شہدا کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا کہ میری تمام تر دعائیں اور ہمدردیاں شمالی وزیرستان کے علاقےالواڑہ میں قابل مذمت دہشتگرد حملہ پسپا کرتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے تین جوانوں کے اہلخانہ کیساتھ ہیں ۔

شمالی وزیرستان ،باڑ لگانے والی پاک فوج کی ٹیم پر سرحد پار سے حملہ،تین فوجی شہید

وزیراعظم نے کہا کہ دہشتگردی کے ناسور کو جڑ سے اکھاڑنے کی کوششوں کے دوران جگر آزمانے اور قربانیاں دینے والے جوانوں کو ہمارا سلام ۔ پاک فوج کے جوانوں نے گزشتہ روز افغان سرزمین سے  دہشتگردوں  کے حملے کو کامیابی سے ناکام بناتے ہوئے ،متعدد دہشتگردوں کو انجام تک پہنچایا،کئی زخمی بھی ہوئے ۔ فائرنگ کےتبادلے میں تین  اہلکاروں نے مادر وطن  پر جان قربان کر دی ، سات جوان زخمی ہوئے ۔ فائرنگ کے تبادلے میں لانس نائیک علی،لانس نائیک نذیر اور سپاہی امداد اللہ جام  نے جام شہادت نوش کیا۔