Saturday, April 27, 2024

وزیراعظم کی سبیکا کے گھر آمد ، اہل خانہ سے اظہار تعزیت کی

وزیراعظم کی سبیکا کے گھر آمد ، اہل خانہ سے اظہار تعزیت کی
May 20, 2018
کراچی ( 92 نیوز) امریکی ریاست ٹیکساس میں دہشتگردی کا نشانہ بننے والی کراچی کی طالبہ سبیکا کے گھر تعزیت کیلئے آنے والوں کا سلسلہ جاری ہے ۔  وزیر اعظم شاہد کاقان عباسی سمیت دیگر سیاسی رہنمائوں نے سبیکا کے گھر پہنچ کر اہل خانہ سے تعزیت کی اور مرحومہ کے درجات کی بلندی کیلئے دعا بھی کی ۔ وزیر اعظم شاہد خاقان  سبیکا کے گھر  پہنچے اور ناگہانی موت پر رنج و غم کا اظہار کیا ،وزیر اعظم نے سبیکا کے  والد سے تعزیت کی اور فاتحہ خوانی بھی کی۔ اس موقع پر وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ سبیکا ہونہار طالبہ تھی  ، اللہ رب العزت سبیکا کے اہل خانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے، انتہا پسندی پر قابو پانا ناگزیر ہے۔ ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر رہنما ڈاکٹرفاروق ستار اپنے وفد کے ہمراہ سبیکا کے گھر پہنچے  اور مرحومہ کے والد سے اظہار تعزیت کیا۔فاروق ستار نے سبیکا کی موت کو دہشتگردی  کا بڑا واقعہ قرار دیا۔ جماعت  اسلامی کراچی کے  امیرحافظ نعیم الرحمان  نے  بھی  سبیکا شیخ کے اہلخانہ سے تعزیت کی ،ان کا  کہنا تھا امریکہ میں روز ایسے واقعات رونما ہوتے ہیں،سبیکا پوری قوم کی بیٹی  ہے اس کا کوئی نعم البدل نہیں۔ سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خواجہ اظہار الحسن ،صوبائی وزیر تعلیم پنجاب رانا مشہود احمداور سینیٹر سلیم ضیاء نے بھی سبیکا کے اہلخانہ سے تعزیت کی ۔