Sunday, May 12, 2024

وزیراعظم عمران خان کا ایک بار پھر اپنی ٹیم کو نہ گھبرانے کا مشورہ

وزیراعظم عمران خان کا ایک بار پھر اپنی ٹیم کو نہ گھبرانے کا مشورہ
November 12, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) وزیراعظم عمران خان نے ایک بار پھر اپنی ٹیم کو نہ گھبرانے کا مشورہ دیدیا۔ 

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت تحریک انصاف کی کور کمیٹی اجلاس ہوا۔ پورے اجلاس میں معیشت مہنگائی اور عوامی ریلیف کے اقدامات زیر بحث رہے۔

وزیراعظم نے کہا کل کے میچ میں آپ نے دیکھا کیا ہوا، پراعتماد ٹیم جب خوفزدہ ہوئی تو شکست کا سامنا کرنا پڑا، اگر ٹیم آخر تک پراعتماد رہتی تو نتیجہ مختلف ہوسکتا تھا۔

وزیراعظم عمران خان نے ویلفیئر کے حکومتی اقدامات کو عوام تک پہنچانے پر زور دیا۔ اپنی ٹیم سے سوال کرتے ہوئے کہا ویلفیئر کے اتنے کام ہو رہے ہیں، عوام تک کیوں نہیں پہنچا پا رہے؟۔

عمران خان نے کہا کہ لوگوں کو آسان الفاظ میں بتائیں کہ حکومت ان کیلئے کیا کر رہی ہے۔